: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،10مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جب تک بشارالاسد شام میں اقتدار پر قابض ہیں شام کا تنازع حل نہیں ہو سکتا، اس لیے بشارالاسد کو ہرصورت میں حکومت چھوڑنا ہو گی۔ ریاض میں عرب وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں
بشارالاسد رجیم اور اس کے حامیوں کی سنجیدگی واضح ہو جائے گی کہ آیا وہ ملک میں امن چاہتے ہیں یا شامی قوم کا قتل عام ہی ان کی پالیسی ہے۔ سعودی وزیرخارجہ نے ریاض میں ہونے والے عرب وزراء خارجہ کو خطے کے مسائل کے حل کے لیے آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا بہترین موقع قرار دیا۔ انہو نے کہا کہ شام کے حوالے سے سعودی عرب کی طے شدہ پالیسی اور موقف واضح ہے۔